مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 39962
٣٩٩٦٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن رافع عن أم سلمة قالت: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول على هذا المنبر: "إني سلف لكم على الكوثر، فبينا أنا عليه اذ مر بكم إرسالا مخالفا (لكم) (١)، فأنادي: هلم، فينادي مناد (فيقول) (٢): ألا إنهم قد بدلوا بعدك فأقول: (ألا سحقا) (٣) " (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس منبر پر ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ میں تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں گا حوض کوثر پر پس میں حوض پر ہوں گا اچانک کچھ گروہ گزریں گے تمہارے بعد میں انہیں پکاروں گا کہ ادھر آجاؤ ایک ندا دینے والا ندا دے گا اور کہے گا خبردار انہوں نے آپ کے بعد (دین کو) بدل دیا تھا میں کہوں گا خبردار دورہی رہو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (بكم).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب]: (لا سحقًا).
(٤) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، وأخرجه مسلم (٢٢٩٥)، وأحمد (٢٦٥٤٦).