حدیث نمبر: 3996
٣٩٩٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عبد اللَّه بن العيزار قال: كنت أطوف مع سعيد بن جبير فرأى رجلا يصلي واضعا إحدى يديه على الأخرى هذه على هذه، وهذه على هذه، فذهب (ففرق) (١) بينهما ثم جاء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عیزار فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کررہا تھا۔ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے اپنا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھا ہوا تھا، حضرت سعید بن جبیر اس کے پاس گئے اور اس کے ہاتھ کھلوا کر واپس آئے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (يفرق).