مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 39957
٣٩٩٥٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن واقد بن محمد بن زيد أنه سمع أباه يحدث عن عبد اللَّه بن عمر عن النبي ﷺ أنه قال في حجة الوداع: (ويحكم) -أو قال-: "ويلكم، لا ترجعوا بعدي كلفارا يضرب بعضكم رقاب بعض" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا : تمہارے لیے ہلاکت ہو میرے بعد کفر کی طرف نہ لوٹ جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو (یا میرے بعد کافر نہ ہوجانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو)