مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 39951
٣٩٩٥١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عدي عن (زر) (١) بن حبيش عن حذيفة قال: وددت أن عندي مائة رجل قلوبهم من ذهب، (فأصعد) (٢) على صخرة ⦗٢١٥⦘ فأحدثهم حديثا لا تضرهم فتنة بعده أبدا، ثم أذهب (قليلا) (٣) قليلا، فلا أراهم ولا يرونني (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زربن حبیش حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ارشاد فرمایا میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے پاس سو آدمی ہوں جنکے قلوب سونے کی طرح ہوں میں کسی چٹان پر چڑھ کر جاؤں اور ان کے سامنے ایسی حدیث بیان کروں جس کے بیان کے بعد کوئی فتنہ کبھی بھی نقصان نہ پہنچائے پھر میں آہستہ آہستہ وہاں سے چلا جاؤں پس میں نہ ان کو دیکھوں اور نہ وہ مجھے دیکھیں۔
حواشی
(١) في [س]: (زيد).
(٢) في [أ، ب]: (فأصحك).
(٣) سقط من: [أ، ب].