مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 39916
٣٩٩١٦ - حدثنا أبو أسامة عن سليمان بن المغيرة قال: قال: حميد حدثنا نصر ابن عاصم قال: حدثنا اليشكري قال: سمعت حذيفة يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "فتنة عمياء صماء عليها دعاة على أبواب النار، فإن (تموت) (١) يا حذيفة وأنت عاض على (جذل) (٢) خير لك من أن تتبع أحدا منهم" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یشکری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک اندھا بہرہ فتنہ ہوگا جس کی طرف بلانے والے جہنم کے دروازوں کی طرف بلانے والے ہونگے۔ اے حذیفہ رضی اللہ عنہ ! تمہیں اس حال میں موت آئے کہ تم درخت کی جڑ کو کھانے والے ہو یہ بات بہتر ہے اس سے کہ تم ان میں سے کسی ایک کی پیروی کرو۔
حواشی
(١) في [ع]: (تمته).
(٢) في [أ]: (جذر).