مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 39914
٣٩٩١٤ - حدثنا أبو الأحوص، عن منصور، عن هلال بن يساف، عن سعيد ابن زيد قال: كنا عند النبي ﷺ فذكر فتنة (فعظم) (١) أمرها، قال: فقلنا -أو قالوا-: يا رسول اللَّه لئن أدركنا هذا لنهلكن، قال: "كلا، إن بحسبكم القتل"، قال سعيد: فرأيت إخواني قتلوا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن زید فرماتے ہیں ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے آپ نے ایک فتنے کا تذکرہ فرمایا اس کے معاملے کو بڑا جانا راوی فرماتے ہیں ہم نے یا انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر ہم نے اسے پا لیا تو ہم ہلاک ہوجائیں گے ارشاد ہرگز نہیں تمہیں کافی ہوگا قتل حضرت سعید فرماتے ہیں میں نے اپنے بھائیوں کو دیکھا کہ سب قتل کیے گئے۔
حواشی
(١) في [ب]: (يعظم).