مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 39902
٣٩٩٠٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن طاوس عن زياد سيمين كوش اليماني عن عبد اللَّه بن عمرو قال: تكون فتنة أو فتن تستنظف العرب، قتلاها في النار، اللسان فيها أشد من وقع السيف (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن سمین کوش الیمانی حضرت عبداللہ بن عمرو سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا فتنہ ہوگا یا فتنے ہوں گے جو سارے عرب کو ہلاک کردیں گے ان فتنوں کے مقتول آگ میں ہوں گے ان میں زبان (سے بات کرنا) تلوار مارنے سے سخت ہوگی۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة زياد، وأخرجه أحمد (٦٩٨٠)، والترمذي (٢١٧٨)، وأبو داود (٤٢٦٥)، وابن ماجه (٣٩٦٧) مرفوعًا، ورجح البخاري الوقف في التاريخ الكبير ٣/ ٣٥٦.