حدیث نمبر: 39901
٣٩٩٠١ - حدثنا (أبو) (١) معاوية عن الأعمش عن زيد بن وهب قال: قال حذيفة: إن (للفتنة) (٢) وقفات وبعثات، فإن استطعت أن تموت في وقفاتها فافعل (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا یقینا فتنے میں تلواریں سونتی بھی جاتی ہیں اور نیام میں بھی ڈال لی جاتی ہیں۔ یا یقینا فتنہ رکتا بھی ہے اور اٹھتا بھی ہے پس اگر تم سے ہوسکے کہ تمہیں موت آئے اس کے رکنے کے وقت تو ایسا ہی کرنا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، ع]: (الفتنة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 39901
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢٧٤، والحاكم ٤/ ٤٣٣، ونعيم بن حماد في الفتن (١٦٩)، وأبو عمران الداني في السنن الواردة في الفتن (١٨٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39901، ترقيم محمد عوامة 38273)