حدیث نمبر: 39888
٣٩٨٨٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن أبي خالد قال: سمعت عبد اللَّه بن أبي أوفى، وكان ممن بايع تحت الشجرة، يقول: دعا رسول اللَّه ﷺ على الأحزاب فقال: "اللهم (١) منزل الكتاب، سريع الحساب، هازم الأحزاب، اللهم اهزمهم وزلزلهم" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے کہ میں نے عبد اللہ بن ابی اوفیٰ، یہ ان صحابہ میں سے ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی، کو کہتے سُنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لشکروں کے خلاف بددعا کی اور فرمایا۔ ” اے اللہ ! کتاب کو اتارنے والے ، جلد حساب لینے والے، لشکروں کو شکست دینے والے، اے اللہ ! تو ان کو شکست دے دے اور ان کو ہلا دے۔ “
حواشی
(١) في [أ، ب، س]: زيادة (هازم الأحزاب و).