مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما جاء في خلافة علي بن أبي طالب ﵁ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں
حدیث نمبر: 39883
٣٩٨٨٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام بن حسان عن محمد عن عبيدة قال: قال علي: ما يحبس (أشقاها) (١) أن يجيء فيقتلني، اللهم إني قد سئمتهم وسئموني فأرحني منهم وأرحهم (مني) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے تھے۔ امت کے بدبخت کو اس بات سے کس چیز نے روکا ہوا ہے کہ وہ آئے اور مجھے قتل کر دے ؟ اے اللہ ! تحقیق میں ان لوگوں سے اکتا گیا ہوں اور یہ لوگ مجھ سے اکتا گئے ہیں۔ پس تو مجھے ان سے اور ان کو مجھ سے راحت نصیب فرما دے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (بأشقاها).
(٢) سقط من: [ق].