مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
(ما جاء في) خلافة عثمان وقتله ﵁ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت اور آپ کے قتل کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 39869
٣٩٨٦٩ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل عن قيس عن سعيد بن زيد قال: لقد رأيتني موثقي عمر وأخته على الإسلام (ولو) (١) أرفضَّ أحد مما صنعتم بعثمان كان حقيقًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن زید فرماتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ حضرت عمر نے مجھے اور اپنی ہمشیرہ کو اسلام کی وجہ سے باندھ رکھا تھا۔ اور حضرت عثمان کے ساتھ تم نے جو کچھ کیا اس کی وجہ سے اگر کوئی ریزہ ریزہ ہوجائے تو یہ بجا ہوگا۔
حواشی
(١) في [ع]: (ولم)، وفي [هـ]: (لو).