مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما جاء في (وفاة) النبي ﷺ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں آنے والی احادیث
حدیث نمبر: 39823
٣٩٨٢٣ - حدثنا خالد بن مخلد (حدثنا) (١) سليمان بن بلال قال: حدثني عبد الرحمن بن حرملة قال: سمعت سعيد بن المسيب قال: لما توفي رسول اللَّه ﷺ وضع على سريره، فكان الناس يدخلون (عليه) (٢) زمرا (زمرا) (٣) يصلون ⦗١٣٨⦘ عليه ويخرجون ولم يؤمهم أحد، وتوفي يوم (الاثنين) (٤) ودفن يوم الثلاثاء ﷺ (٥) (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک تخت پر رکھ دیا گیا ۔ اور لوگ جماعت ، جماعت کی صورت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرہ میں داخل ہوتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نماز پڑھتے اور باہر نکل آتے لیکن کوئی ان کی امامت نہ کرواتا ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پیر کے روز ہوئی اور منگل کے روز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دفنایا گیا۔
حواشی
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [ع]: (الثلاثاء).
(٥) سقط من: [ع].