مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما جاء في (وفاة) النبي ﷺ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں آنے والی احادیث
٣٩٨١٩ - حدثنا حاتم عن جعفر عن أبيه قال: لما ثقل النبي ﷺ قال: "أين أكون غدا؟ " قالوا: عند فلانة، قال: "أين أكون بعد غد؟ " قالوا: عند فلانة، فعرفن أزواجه أنه إنما يزيد عائشة، فقلن: يا رسول اللَّه قد وهبنا أيامنا لأختنا عائشة (١).حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہں ج کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طبیعت بوجھل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ” میں کل کہاں ہوں گا۔ ؟ “ لوگوں نے کہا : فلانی زوجہ کے ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دوبارہ) پوچھا۔ میں اس کے بعد کہاں ہوں گا ؟ “ لوگوں نے کہا ۔ فلانی زوجہ کے پاس۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات نے معلوم کرلیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارادہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ہے ۔ تو تمام ازواج نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہم نے اپنی باریاں اپنی بہن عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ کردی ہیں۔