حدیث نمبر: 39818
٣٩٨١٨ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن (أنيس) (١) بن أبي يحيى عن أبيه عن أبي سعيد الخدري قال: خرج علينا رسول اللَّه ﷺ يومًا ونحن في المسجد وهو عاصب ⦗١٣٤⦘ رأسه بخرقة في المرض الذي مات فيه، فأهوى قبل المنبر حتى استوى عليه فاتبعناه، (فقال) (٢): "والذي نفسي بيده إني لقائم على (الحوض) (٣) الساعة"، وقال: "إن عبدًا عرضت عليه الدنيا وزينتها فاختار الآخرة"، فلم يفطن (لها) (٤) أحد إلا أبو بكر، (فذرفت) (٥) عيناه فبكى (وقال) (٦): بأبي (٧) وأمي بل (نفديك) (٨) بآبائنا وأمهاتنا (وأنفسنا) (٩) وأموالنا، قال: (ثم هبط فما قام عليه حتى) (١٠) الساعة ﷺ (١١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس (حجرہ مبارک سے) باہر تشریف لائے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مرض الموت میں اپنے سر مبارک کو ایک پٹی سے باندھا ہوا تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر کی جانب بڑھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوگئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے ! بلاشبہ میں اس وقت حوض کوثر پر کھڑا ہوں “۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک ایک بندے پر دنیا اور اس کی زینت کو پیش کیا گیا لیکن اس نے آخرت کو پسند کیا “۔ یہ بات حضرت ابوبکر کے سوا کوئی اور آدمی نہیں سمجھ سکا۔ چناچہ ان کی آنکھیں بہہ پڑیں اور وہ رونے لگے۔ اور حضرت ابوبکر نے کہا۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ بلکہ ہم تو آپ پر اپنے آبائ، امہات، جانیں اور اموال بھی فدا کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں : پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نیچے تشریف لے آئے۔ پھر (اس کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر (موت تک دوبارہ) تشریف فرما نہیں ہوئے۔

حواشی
(١) في [ع]: (أنس).
(٢) في [ع]: (وقال).
(٣) سقط من: [ي].
(٤) في [أ، ب، ق، هـ]: (بها).
(٥) في [س]: (قد رقت).
(٦) في [جـ، ع]: (قال).
(٧) في [هـ]: زيادة (أنت).
(٨) في [هـ]: (نفد بك).
(٩) سقط من: [ي].
(١٠) في [ي]: بياض.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39818
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو يحيى صدوق، أخرجه أحمد (١١٨٨٢)، وابن حبان (٦٥٩٣)، والحاكم ٤/ ٢٨٢، وابن سعد ٢/ ٢٣٠، وعبد بن حميد (٩٦٤)، وأبو يعلى (١١٥٥)، وابن عساكر ٣٠/ ٢٤٧.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39818، ترقيم محمد عوامة 38192)