مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما جاء في (وفاة) النبي ﷺ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں آنے والی احادیث
حدیث نمبر: 39815
٣٩٨١٥ - حدثنا يحيى بن سعيد عن جعفر عن أبيه قال: لما أرادوا أن ⦗١٣٣⦘ (يغسلوا) (١) النبي ﷺ كان عليه قميص، فأرادوا أن ينزعوه، فسمعوا نداء من البيت (أن) (٢) لا تنزعوا القميص (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غسل دینے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مبارک پر قمیص تھی۔ انہوں نے اس قمیص کو اتارنا چاہا تو انہوں نے کمرہ میں سے ایک آواز سنی ۔ قمیص نہ اتارو۔
حواشی
(١) في [س]: (يغتسلوا).
(٢) سقط من: [ع].