مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما جاء في (وفاة) النبي ﷺ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں آنے والی احادیث
حدیث نمبر: 39814
٣٩٨١٤ - حدثنا عبد الأعلى وابن مبارك عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب أن عليا التمس من النبي ﷺ (١) -كرمه اللَّه- ما يلتمس من الميت، فلم يجد شيئا فقال: بأبي وأمي (طبت) (٢) حيا و (طبت) (٣) ميتا (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وہ کچھ تلاش کرنا چاہا جو کچھ میت سے تلاش کیا جاتا ہے لیکن انہوں نے کچھ بھی نہ پایا تو کہنے لگے میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ زندگی میں بھی خوشبودار تھے اور موت کے بعد بھی خوشبو دار ہں ا۔
حواشی
(١) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٢) في [ع]: (طيب).
(٣) في [ع]: (طيب).