مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما جاء في (وفاة) النبي ﷺ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں آنے والی احادیث
٣٩٨٠٩ - حدثنا ابن إدريس عن (إسماعيل) (١) عن الشعبي قال: غسل النبي ﷺ عليٌ والفضل وأسامة (٢).حضرت شعبی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضرت فضل اور حضرت اسامہ نے غسل دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ مجھے ابن ابی مرحب نے بیان کیا کہ حضرت عبد الرحمان بن عوف بھی ان کے ساتھ قبر میں داخل ہوئے تھے۔ راوی کہتے ہیں : حضرت شعبی ارشاد فرماتے ہیں : متَ کے ولی اس کے اہل ہی ہوتے ہیں۔ ابو ادریس کی حدیث میں ابن ابی خالد کے حوالہ سے نقل ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہنے لگے۔ میرے ماں ، باپ آپ پر قربان ہوں آپ زندگی میں بھی خوشبو دار تھے اور موت کے بعد بھی خوشبودار ہیں۔