❮
❯
حدیث نمبر: 39782
٣٩٧٨٢ - حدثنا خالد بن مخلد (حدثنا) (١) عبد الرحمن بن عبد العزيز الأنصاري قال: حدثني ابن شهاب قال: حدثني عبد الرحمن بن عبد اللَّه بن كعب بن مالك (٢) عن أبيه كعب قال: إن رسول اللَّه ﷺ لما همّ ببني الأصفر أن (يغزوهم) (٣) (جلّى) (٤) ⦗١١٢⦘ للناس أمرهم؟ وكان قل ما أراد غزوة إلا ورّى عنها بغيرها، حتى كانت (تلك) (٥) الغزوة، فاستقبل حرا شديدا وسفرا (بعيدًا) (٦) وعدوا (حديدًا) (٧)، فكشف للناس الوجه الذي (خرج) (٨) بهم إليه ليتأهبوا أهبة (عدوهم) (٩). فتجهز رسول اللَّه ﷺ وتجهز الناس معه، (وطفقت) (١٠) أغدو لأتجهز فأرجع ولم أقض شيئًا؛ حتى فرغ الناس وقيل: إن رسول اللَّه ﷺ غادٍ وخارج إلى وجهه، فقلت: (أتجهز) (١١) بعده (بيوم) (١٢) أو (يومين) (١٣) ثم أدركهم، وعندي راحلتان، ما اجتمعت عندي راحلتان (قط قبلهما) (١٤) فأنا قادر في نفسي، قوي بعدتي. فما زلت أغدو بعده وأرجع ولم أقض شيئا حتى أمعن القوم وأسرعوا، وطفقت أغدو للحديث، (وشغلني) (١٥) (الرجال) (١٦)، فأجمعت القعود حتى سبقني القوم، وطفقت أغدو فلا أرى ((الأسي) (١٧)، لا أرى) (١٨) إلا رجلًا ممن عذر اللَّه أو رجلا مغموصًا عليه في النفاق، فيحزنني ذلك، فطفقت أعد العذر ⦗١١٣⦘ لرسول اللَّه ﷺ إذا (جاء) (١٩) وأهيئ الكلام. وقدّر (برسول) (٢٠) اللَّه ﷺ أن لا يذكرني حتى نزل تبوك، فقال في الناس بتبوك وهو جالس: "ما فعل كعب بن مالك؟ " فقام إليه رجل من قومي فقال: شغله برداه والنظر في عطفيه، (قال) (٢١): فتكلم رجل آخر فقال: واللَّه -يا رسول اللَّه- إن علمنا (٢٢) إلا خيرًا، (فصمت) (٢٣) رسول اللَّه ﷺ. فلما قيل: إن رسول اللَّه ﷺ (قد أظل) (٢٤) قادمًا (زاغ) (٢٥) عني الباطل وما كنت أجمع من الكذب والعذر، وعرفت أنه لن ينجيني منه إلا الصدق، فأجمعت صدقه. وصبح رسول اللَّه ﷺ المدينة فقدم، فغدوت إليه فإذا هو في الناس جالس في المسجد، وكان إذا قدم من سفر دخل المسجد [(فركع) (٢٦) فيه ركعتين، ثم دخل على أهله فوجدته جالسًا في المسجد] (٢٧)، فلما نظر إلي دعاني فقال: "هلمَ يا كعبَ ما خلفك عني؟ " وتبسم تبسم المغضب قال: قلت: يا رسول اللَّه لا عذر لي، ما كنت قط أقوى ولا أيسر مني حين تخلفت عنك، وقد (جاءه) (٢٨) المتخلفون يحلفون فيقبل منهم ويستغفر لهم ويكل سرائرهم في ذلك إلى اللَّه ﷿، فلما صدقته قال: "أما هذا فقد صدق، فقم حتى يقضى اللَّه فيك ما هو قاض". ⦗١١٤⦘ فقمت فقام إليَّ رجال من بني سلمة فقالوا: واللَّه ما صنعت شيئًا، واللَّه (٢٩) (إن) (٣٠) كان (لكافيك) (٣١) من ذنبك الذي أذنبت استغفار رسول اللَّه ﷺ لك كما صنع (٣٢) ذلك (لغيرك) (٣٣)، (فقد) (٣٤) قبل منهم عذرهم واستغفر لهم، فما زالوا يلومونني حتى هممت أن أرجع فأكذب نفسي، ثم قلت لهم: هل قال هذه المقالةَ (أحدٌ) (٣٥) أو (اعتذر) (٣٦) بمثل ما اعتذرت به؟ قالوا: نعم، قلت: من؟ قالوا: هلال بن أمية الواقفي، (وربيعة بن مرارة العمري) (٣٧)، (وذكروا) (٣٨) لي رجلين صالحين قد شهدا بدرا قد اعتذرا بمثل الذي اعتذرت به، (وقيل) (٣٩) لهما مثل الذي قيل لك. قال: ونهى رسول اللَّه ﷺ عن كلامنا فطفقنا نغدو في الناس، لا يكلمنا أحد ولا يسلم علينا أحد ولا يرد علينا سلامًا، حتى إذا (وفت) (٤٠) أربعون ليلة جاءنا ⦗١١٥⦘ (رسول) (٤١) رسول اللَّه ﷺ أن اعتزلوا نساءكم، فأما هلال بن أمية فجاءت امرأته إلى رسول اللَّه فقالت له: إنه شيخ قد ضعف بصره فهل تكره أن أصنع له طعامه؟ قال: "لا، ولكن لا يقربنّك"، قالت: إنه واللَّه ما به حركة إلى شيء، واللَّه ما زال يبكي منذ كان من أمره ما كان إلى (يومه) (٤٢) هذا. قال: فقال لي بعض أهلي: لو استأذنتَ رسول اللَّه ﷺ في امرأتك كما استأذنت امرأة هلال بن أمية فقد أذن لها أن تخدمه، قال: (فقلت) (٤٣): (واللَّه) (٤٤) لا أستأذنه فيها، وما أدري ما يقول (٤٥) رسول اللَّه ﷺ إن استأذنته، وهو شيخ كبير وأنا رجل شاب، فقلت لامرأتي: الحقي بأهلك حتى يقضي اللَّه ما هو قاض. وطفقنا نمشي في الناس ولا يكلمنا أحد ولا يرد علينا سلامًا، قال: فأقبلت حتى تسورت جدارا لابن عم لي في حائطه، فسلمت فما حرك شفتيه يرد علي السلام، فقلت: أنشدك (باللَّه) (٤٦) أتعلم أني أحب اللَّه ورسوله؟ فما كلمني كلمة، ثم (عدت) (٤٧) فلم يكلمني حتى إذا كان في الثالثة أو الرابعة قال: اللَّه ورسوله أعلم، فخرجت. فإني لأمشي في السوق إذا الناس يشيرون (إلي) (٤٨) بأيديهم، وإذا نبطي من نبط الشام يسأل عني، فطفقوا يشيرون له إلي حتى جاءني فدفع إلي كتابا من بعض ⦗١١٦⦘ قومي بالشام: أنه قد بلغنا ما صنع بك صاحبُك وجفوتُه عنك فالحق بنا، فإن اللَّه لم يجعلك بدار هوان ولا دار مضيعة، (نواسك) (٤٩) في أموالنا، قال: قلت: إنا للَّه (٥٠)، قد طمع فيّ أهل الكفر، فيممت به تنورا فسجرته (به) (٥١). فواللَّه (إني) (٥٢) لعلى تلك الحال التي قد ذكر اللَّه، قد ضاقت علينا الأرض بما رحبت، وضاقت علينا أنفسنا، (صباحية) (٥٣) خمسين ليلة (منذ) (٥٤) نهي عن كلامنا، أنزلت التوبة على رسول اللَّه ﷺ، (ثم آذن رسول اللَّه ﷺ) (٥٥) بتوبة اللَّه علينا حين صلى الفجر. فذهب الناس يبشروننا، وركض رجل إليَّ فرسًا وسعى ساع من أسلم (فأوفى) (٥٦) على الجبل، وكان الصوت أسرع من الفرس، فنادى: يا كعب بن مالك أبشر، فخررت ساجدا وعرفت أن قد جاء الفرج، فلما جاءني الذي سمعت صوته (خففت) (٥٧) له ثوبين ببشراه، واللَّه ما أملك يومئذ ثوبين غيرهما واستعرت ثوبين. فخرجت قبل رسول اللَّه ﷺ (فلقيني) (٥٨) الناس فوجا فوجا (يهنئونني) (٥٩) بتوبة اللَّه علي حتى دخلت المسجد، فقام إليّ طلحة بن عبيد اللَّه يهرول حتى ⦗١١٧⦘ (صافحني) (٦٠) وهنأني، ما قام إلي من المهاجرين غيره، فكان كعب لا ينساها لطلحة. ثم أقبلت حتى وقفت على رسول اللَّه ﷺ كأن وجهه قطعة قمر، (و) (٦١) كان إذا سر (استنار) (٦٢) وجهه كذلك، فناداني: "هلم يا كعب أبشر بخير يوم مر عليك منذ ولدتك أمك"، قال: (فقلت) (٦٣): أمن عند اللَّه (أم) (٦٤) من عندك؟ قال: "لا، بل من عند اللَّه، إنكم صدقتم اللَّه (فصدقكم) (٦٥) (٦٦) "، قال: (قلت) (٦٧): إن من توبتي اليوم أن أخرج من مالي صدقة إلى اللَّه (وإلى رسوله) (٦٨)، قال (رسول اللَّه ﷺ) (٦٩): "أمسك عليك بعض مالك"، قلت: أمسك سهمي بخيبر، قال كعب: فواللَّه ما أبلى اللَّه رجلا في صدق الحديث ما أبلاني (٧٠).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الرحمان بن عبد اللہ بن کعب بن مالک، اپنے والد حضرت کعب بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب بنو الاصفر کا ارادہ فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ لڑائی کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کے سامنے ان کے معاملہ کو کھول کر بیان فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت یہ تھی کہ جب بھی کسی غزوہ کا ارادہ کرتے تو کسی دوسرے سفر سے توریہ فرما لیتے، تاآنکہ یہ غزوہ پیش آیا۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شدید گرمی، دور کے سفر اور سخت دشمن سے سابقہ پیش آیا چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو وہ مقصد کھول کر بیان کردیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں لے کر جا رہے تھے تاکہ مسلمان، دشمن کے شایانِ شان تیاری کرلیں۔ 2۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیاری فرمائی اور لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تیاری کرلی۔ میں نے صبح کے وقت تیاری کرنا چاہی لیکن میں تیاری نہ کرسکا یہاں تک کہ لوگ (تیار ہو کر) فارغ ہوگئے اور کہا جانے لگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح ہوتے ہی اپنے سفر پر روانہ ہوجائیں گے۔ میں نے (دل میں) کہا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ایک دو دن میں تیاری کرلوں گا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پالوں گا۔ میرے پاس دو سواریاں تھیں۔ جبکہ میرے پاس اس سے پہلے کبھی دو سواریاں اکٹھی نہیں ہوئی تھیں۔ پس میں اپنی ذات کے اعتبار سے بھی قادر تھا اور اپنے زاد راہ کے حوالہ سے بھی قوی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد مسلسل دن گزرتے رہے اور میں کچھ بھی نہ کرسکا یہاں تک کہ لشکر کے لوگ تیزی سے سفر کرتے ہوئے دور نکل گئے۔ پھر میں صبح کو باتوں کے لئے نکلنے لگا اور لوگوں نے مجھے مشغول رکھا، چناچہ میں نے بیٹھے رہنے کا پختہ ارادہ کرلیا یہاں تک کہ لشکر مجھ سے آگے نکل گیا۔ پھر جب میں صبح کو نکلتا تو (پیچھے رہنے والوں میں) صرف ایسے آدمی کو دیکھتا جس کو اللہ تعالیٰ نے معذور قرار دے رکھا تھا۔ یا ایسے آدمی کو دیکھا جس کے بارے میں نفاق کا چرچا تھا۔ اس بات نے مجھے بہت غمگین کردیا۔ 3۔ اب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واپس آجانے کے وقت کے لئے عذر تیار کرنا شروع کیا اور باتیں بنانے کی کوشش شروع کی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسی تقدیر پیش آئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تبوک کے مقام پر پہنچنے تک میری یاد ہی نہیں آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام تبوک میں لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوئے پوچھا۔ کعب بن مالک نے کیا کیا ؟ “ میری قوم کے آدمی نے کھڑے ہو کر عرض کیا۔ اسے اس کی دو چادروں اور اپنے پہلوؤں کو دیکھنے (یعنی خود پسندی) نے روک رکھا ہے۔ راوی کہتے ہیں ۔ ایک دوسرا آدمی بولا اور اس نے کہا۔ خدا کی قسم ! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہم تو اچھی بات ہی کو جانتے ہیں۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہوگئے۔ 4۔ پھر جب کہا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس پہنچنے والے ہیں۔ تو مجھ سے ہر باطل اور جو کچھ میں نے جھوٹ، عذر گھڑے تھے وہ سب دور ہوگئے۔ مجھے معلوم ہوگیا کہ مجھے اس حالت میں صرف سچ ہی نجات دے سکتا ہے۔ چناچہ میں نے سچ بولنے کا پختہ ارادہ کرلیا۔ (جب) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ میں) تشریف لائے ۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے اور مسجد میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت یہ تھی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر سے واپسی فرماتے تو مسجد میں آتے اور وہاں دو رکعات ادا کرتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اہل خانہ کے پاس تشریف لے جاتے۔ چناچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسجد میں بیٹھا ہوا پایا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری طرف دیکھا تو مجھے بلایا اور فرمایا۔ اے کعب ! ادھر آؤ تمہیں کس چیز نے میرے ساتھ سے پیچھے رکھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصہ والے آدمی کی طرح مسکرائے۔ کعب کہتے ہیں : میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میرے پاس کوئی عذر نہیں ہے۔ میں آپ کے ساتھ سے پیچھے رہنے کے وقت جس قدر وسعت اور قدرت میں تھا اتنا میں کبھی نہیں ہوا ۔ (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پیچھے رہ جانے والے لوگ آ کر قسمیں کھا رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی قسموں کا اعتبار کر کے ان کے لئے مغفرت طلب کر رہے تھے۔ اور ان کے خفیہ ارادوں کو اللہ کی طرف سپرد فرما رہے تھے۔ پس جب مں و نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سچ بات کہہ ڈالی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” رہا یہ آدمی ! تو اس نے سچ بولا ہے۔ پس تم کھڑے ہو جاؤ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارے میں جو فیصلہ کرنا ہے وہ کر دے۔ “ چناچہ میں (وہاں سے) اٹھ کھڑا ہوا۔ 5۔ بنو سلمہ کے کچھ آدمی اٹھ کر میرے پاس آئے اور کہنے لگے۔ خدا کی قسم ! تم نے کچھ بھی نہیں کیا۔ خدا کی قسم ! تمہارے اس گناہ کے لئے جو تم سے ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تمہارے لئے استغفار کافی ہوجاتا، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسروں کے لئے کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا عذر قبول فرمایا اور ان کے لئے استغفار فرمایا۔ وہ مجھے مسلسل ملامت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے ارادہ کرلیا کہ واپس جا کر اپنے آپ کو جھٹلا دوں۔ پھر میں نے ان سے کہا۔ کیا کسی اور نے بھی یہ بات کہی ہے یا میری طرح عذر پیش کیا ہے ؟ انہوں نے کہا۔ ہاں۔ میں نے پوچھا۔ کس نے ؟ انہوں نے کہا۔ ہلال بن امیہ واقفی اور ربیعہ بن مرارہ عمری نے۔ اور انہوں نے مجھ سے دو ایسے نیک آدمیوں کا ذکر کیا جو بدر میں شریک ہوئے تھے، انہوں نے بھی میری طرح عذر پیش کیا تھا اور ان سے بھی وہی کہا گیا تھا جو تم سے کہا گیا۔ 6۔ کعب کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے بات کرنے سے منع فرما دیا۔ چناچہ ہم لوگوں کے درمیان چلتے پھرتے تھے مگر نہ کوئی ہم سے بات کرتا، نہ کوئی ہمیں سلام کرتا اور نہ ہمارے سلام کا جواب دیتا۔ یہاں تک کہ جب چالیس راتیں پوری ہوگئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قاصد ہمارے پاس آیا کہ اپنی بیویوں سے الگ ہوجاؤ۔ ہلال بن امیہ کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا۔ وہ بوڑھے ہیں اور ان کی نظر کمزور ہوگئی ہے۔ کیا آپ اس بات کو ناپسند فرماتے ہیں کہ میں ان کا کھانا تیار کردوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں، لیکن وہ تمہارے قریب نہ آئے۔ “ اس نے عرض کیا۔ خدا کی قسم ! انہیں کسی چیز کی طرف کوئی رغبت نہیں۔ خدا کی قسم ! جب سے ان کا یہ معاملہ ہوا ہے وہ آج کے دن تک مسلسل رو رہے ہیں۔ کعب کہتے ہیں : میرے بعض گھر والوں نے مجھ سے کہا۔ اگر تم بھی اپنی بیوی کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت لے لو جیسا کہ ہلال بن امیہ کی بیوی نے اجازت لی ہے، آپ نے اسے ان کی خدمت کی اجازت دے دی ہے۔ میں نے کہا۔ خدا کی قسم ! میں اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت نہیں لوں گا۔ مجھے معلوم نہیں کہ اگر میں نے اجازت مانگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا فرمائیں گے، وہ بہت بوڑھے ہیں اور میں جوان آدمی ہوں۔ پھر میں نے اپنی بیوی سے کہا۔ اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ جو فیصلہ کرنا ہے وہ کر دے۔ 7۔ ہم لوگوں کے درمیان چلتے رہے مگر نہ کوئی ہم سے بات کرتا اور نہ ہمارے سلام کا جواب دیتا۔ کعب کہتے ہیں : میں آیا یہاں تک کہ اپنے ایک چچا زاد کے باغ کی دیوار پھلانگ کر (اندر چلا گیا) اور اسے سلام کیا لیکن اس نے سلام کا جواب دینے کے لئے اپنے ہونٹ بھی نہ ہلائے۔ میں نے کہا۔ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں ؟ اس نے مجھ سے ایک کلمہ بھی نہ کہا۔ میں نے پھر (یہی) کہا تو اس نے مجھ سے بات نہ کی، یہاں تک کہ تیسری یا چوتھی مرتبہ اس نے کہا۔ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ چناچہ میں وہاں سے نکل آیا۔ میں بازار میں چل رہا تھا کہ لوگ اپنے ہاتھوں سے میری طرف اشارہ کر رہے تھے اور شام کے نبطیوں میں سے ایک نبطی میرے بارے میں پوچھ رہا تھا۔ لوگ اسے میری طرف اشارہ کرتے رہے یہاں تک کہ وہ میرے پاس آیا اور اس نے مجھے شام میں میری قوم کے بعض لوگوں کا ایک خط دیا کہ ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ تمہارے ساتھی نے تمہارے ساتھ کیا کیا اور تم سے بے رخی برتی۔ پس تم ہمارے پاس آجاؤ کیونکہ اللہ نے تمہیں ذلت اور بربادی کے گھر میں نہیں رکھا۔ ہم اپنے مالوں میں تمہارے ساتھ غم خواری کریں گے۔ میں نے کہا۔ ہم اللہ ہی کے ہیں۔ اہل کفر مجھ میں طمع کرنے لگے ہیں۔ چناچہ میں اسے لے کر ایک تنور کی طرف گیا اور اس میں جلا دیا۔ 8۔ خدا کی قسم ! میں اسی حالت میں تھا جس کا اللہ نے ذکر فرمایا ہے کہ زمین اپنی وسعت کے باوجود ہم پر تنگ ہوگئی اور ہماری جانیں بھی ہم پر تنگ ہوگئیں کہ ہم سے بات کرنے کی ممانعت کے پچاس راتوں کے بعد کی صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر توبہ نازل ہوئی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز فجر پڑھنے کے بعد ہم پر اللہ کی توبہ کا اعلان فرمایا۔ چناچہ لوگ ہمیں خوشخبری دینے چل پڑے۔ ایک آدمی نے میری طرف گھوڑا دوڑایا اور قبیلہ اسلم کا ایک دوڑنے والا دوڑ کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور آواز گھوڑے سے زیادہ تیز تھی۔ اس نے پکارا۔ اے کعب بن مالک ! خوش ہوجاؤ۔ میں سجدے میں گر پڑا اور جان گیا کہ کشادگی آگئی ہے۔ پھر جب وہ آدمی میرے پاس آیا جس کی آواز میں نے سنی تھی تو میں نے اس کی خوشخبری کے بدلے اسے دو کپڑے دے دیئے۔ خدا کی قسم ! اس دن میرے پاس ان کے سوا دو کپڑے نہیں تھے اور میں نے دو کپڑے ادھار لئے۔ 9۔ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف نکلا۔ لوگ گروہ در گروہ مجھ سے ملتے اور مجھ پر اللہ کی توبہ کی مبارک باد دیتے یہاں تک کہ میں مسجد میں داخل ہوا۔ حضرت طلحہ بن عبید اللہ تیز تیز چلتے ہوئے میری طرف اٹھے یہاں تک کہ مجھ سے مصافحہ کیا اور مجھے مبارک باد دی۔ مہاجرین میں سے ان کے سوا کوئی میری طرف نہیں اٹھا اور کعب، طلحہ کی یہ بات نہیں بھولتے تھے۔ پھر میں آیا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ انور گویا چاند کا ٹکڑا تھا اور جب آپ خوش ہوتے تو آپ کا چہرہ اسی طرح روشن ہوجاتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے پکارا : ” اے کعب ! ادھر آؤ، تمہیں اس بہترین دن کی خوشخبری ہو جو تمہاری پیدائش سے لے کر اب تک تم پر گزرا ہے۔ “ میں نے عرض کیا۔ کیا یہ اللہ کی طرف سے ہے یا آپ کی طرف سے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں، بلکہ اللہ کی طرف سے ہے۔ تم نے اللہ سے سچ کہا تو اس نے بھی تم سے سچ کر دکھایا۔ “ میں نے عرض کیا۔ آج میری توبہ میں سے یہ ہے کہ میں اپنا مال اللہ اور اس کے رسول کے لئے صدقہ کر دوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” اپنا کچھ مال اپنے پاس رکھ لو۔ “ میں نے عرض کیا۔ میں خیبر والا اپنا حصہ رکھ لیتا ہوں۔ کعب کہتے ہیں : خدا کی قسم ! اللہ تعالیٰ نے سچ بولنے میں کسی آدمی کو اس طرح نہیں آزمایا جس طرح مجھے آزمایا ہے۔

حواشی
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [هـ]: زيادة (حدثني عبد اللَّه بن كعب بن مالك).
(٣) في [أ، ب]: (يقروهم).
(٤) في [ع]: (حكى).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) في [هـ]: (جديدًا).
(٨) في [أ، ب]: (جرى)، وفي [ط، ق، هـ]: (يخرج).
(٩) في [ع]: (غزوهم).
(١٠) في [س]: (وطننت).
(١١) في [ع]: (تجهز).
(١٢) في [ع]: (يومًا).
(١٣) في [جـ]: (بيومين).
(١٤) في [ع]: (قلبهما قط).
(١٥) في [س، ي]: (ويشغلني)، وفي [ع]: (تشغلني).
(١٦) في [س، ط، هـ]: (الرحال).
(١٧) في [جـ]: (شيء)، وفي [ق]: (شيئًا)، وفي [ي]: (الأسى).
(١٨) سقط من: [س].
(١٩) في [ع]: (جاه).
(٢٠) في [ب، ط، هـ]: (رسول).
(٢١) سقط من: [ع].
(٢٢) في [ق، هـ]: زيادة (عليه).
(٢٣) في [أ، ب]: (وصمت).
(٢٤) سقط من: [ع].
(٢٥) في [ق، هـ]: (زاح).
(٢٦) في [ي]: (ركع).
(٢٧) ما بين المعكوفين سقط من: [جـ، ق].
(٢٨) في [جـ]: (جا).
(٢٩) في [ق]: زيادة (قال).
(٣٠) في [ع]: (لئن).
(٣١) في [ع]: (كافيك).
(٣٢) في [أ، ب]: زيادة (لك).
(٣٣) في [جـ]: (بغيرك).
(٣٤) في [أ، ب]: (وقد).
(٣٥) في [أ، ب، جـ، ي]: (أحدًا).
(٣٦) في [أ، جـ]: (واعتذر).
(٣٧) في [أ، ب]: (ربيعة بن بدار العمري)، وفي [هـ]: (سرارة بن ربيعة العامري)، وفي [جـ]: (ربيعة بن مرارة اليعمري)، وفي [ق]: (مرارة بن الربيع العامري)، وفي [ع]: (ربعية بن مرار العمري)، والذي في البخاري: (مرارة بن الربيع العمري)، وعند مسلم: (العامري)، والمثبت موافق لما في المعجم الكبير ١٩/ (٩٥).
(٣٨) في [أ، ب]: (فذكروا).
(٣٩) في [أ، ب]: (فقيل).
(٤٠) في [ق، هـ]: (مضت).
(٤١) سقط من: [أ، ط، هـ]، وفي [ق]: زيادة (أمر).
(٤٢) في [هـ]: (يوم).
(٤٣) في [ع]: (قلت).
(٤٤) في [ع]: (فواللَّه).
(٤٥) في [ي]: زيادة (فيها).
(٤٦) في [ع]: (اللَّه).
(٤٧) في [أ، ب، ق]: (عددت).
(٤٨) سقط من: [ع].
(٤٩) في [ع]: (نواسيك).
(٥٠) في [هـ]: زيادة (وإنا إليه راجعون).
(٥١) في [س، ع]: (بها).
(٥٢) في [جـ]: (إنه).
(٥٣) في [ق]: (صباح)، وفي [س]: (صباحته)، وفي [أ، هـ]: (صاحبته).
(٥٤) في [أ، ب، س، ي]: (مذ)، وفي [ق، هـ]: (من).
(٥٥) سقط من: [ي].
(٥٦) في [ع]: (فأوفى).
(٥٧) في [ي]: (خفضت)، وفي [س]: (خصصت)، وفي [هـ]: (خصضت).
(٥٨) في [ع]: (فلقاني).
(٥٩) في [ع]: (يهنئوني).
(٦٠) في [ع]: (صالحني).
(٦١) سقط من: [هـ].
(٦٢) في [ع]: (استنات).
(٦٣) في [ع]: (قلت).
(٦٤) في [ع]: (أو).
(٦٥) في [أ، ب]: (وصدقكم).
(٦٦) في [ع]: زيادة (اللَّه).
(٦٧) في [ق، هـ]: (فقلت).
(٦٨) في [ع]: (ورسوله).
(٦٩) سقط من: [ع].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39782
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ خالد بن مخلد صدوق، وعبد الرحمن سمع من جده، والحديث أخرجه البخاري (٤٦٧٦)، ومسلم (٢٧٦٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39782، ترقيم محمد عوامة 38162)