٣٩٧٦٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن أشعث عن الحكم بن (عتيبة) (١) قال: لما فر الناس عن النبي ﷺ يوم حنين جعل النبي ﷺ يقول: "أنا النبي لا كذب … أنا ابن عبد المطلب" قال: فلم يبق معه إلا أربعة: ثلاثة من بني هاشم، ورجل من غيرهم: علي ابن أبي طالب والعباس وهما بين يديه، وأبو سفيان بن (الحارث) (٢) آخذ بالعنان، وابن مسعود من جانبه الأيسر، قال: فليس يقبل نحوه أحد إلا قتل، والمشركون حوله صرعى بحساب الاكليل (٣).حضرت حکم بن عتیبہ روایت کرتے ہیں کہ جب غزوہ حنین کے دن بہت سے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے بھاگ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” میں جھوٹا نبی نہیں ہوں میں تو عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔ “ راوی کہتے ہیں : پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صرف چار آدمی رہ گئے۔ تین آدمی بنو ہاشم میں سے تھے اور ایک آدمی ان کے سوا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب اور حضرت عباس ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے تھے اور حضرت ابو سفیان، ( آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خچر کی) لگام پکڑے ہوئے تھے۔ اور ابن مسعود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف جو کافر بھی بڑھتا تھا وہ قتل کردیا جاتا تھا۔ مشرکین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گرد قتل ہوئے پڑے تھے۔