مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
(ركعتا) الفجر (تصليان) (في السفر) باب: کیا فجر کی دو سنتیں سفر میں ادا کی جائیں گی ؟
حدیث نمبر: 3975
٣٩٧٥ - حدثنا هشيم قال: (أخبرنا) (١) ابن عون عن مجاهد قال: سألته أكان ابن عمر يصلي ركعتي الفجر؟ قال: ما رأيته يترك شيئا في سفر ولا حضر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے سوال کیا کہ کیا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فجر کی دو سنتیں چھوڑا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ سنتیں میں نے انہیں کبھی سفر وحضر میں چھوڑتے نہیں دیکھا۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (أنا).