مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
(ما حفظت) في (بعث) مؤتة باب: غزوہ مؤتہ میں بھیجنے کے بارے میں محفوظ روایات
٣٩٧٤٥ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) (بن نمير) (٢) قال: (حدثنا) (٣) محمد بن إسحاق عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه عن عائشة قالت: لما أتت (وفاة) (٤) جعفر عرفنا في وجه رسول اللَّه ﷺ الحزن، قالت: فدخل عليه رجل فقال: يا رسول اللَّه إن النساء يبكين، قال: فارجع إليهن فأسكتهن، فإن (أبين) (٥) فاحث (في) (٦) وجوههن التراب، (قال) (٧): قالت عائشة: قلت في نفسي: واللَّه ما تركت نفسك ⦗٨٤⦘ ولا أنت مطيع رسول اللَّه (٨) (٩).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جعفر کی وفات (کی خبر) آئی تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ انور پر غم (کے آثار) دیکھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک صاحب حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! عورتیں رو رہی ہں ا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم ان کی طرف واپس جاؤ۔ انہیں خاموش کرواؤ۔ اور اگر وہ انکار کریں تو تم ان کے منہ پر مٹی ڈال دینا۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں نے اپنے دل میں کہا : تو اپنے آپ کو بھی نہیں چھوڑتا اور نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کو بجا لاتا ہے۔