مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
(ما حفظت) في (بعث) مؤتة باب: غزوہ مؤتہ میں بھیجنے کے بارے میں محفوظ روایات
٣٩٧٤٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن عمرة أنها سمعت ⦗٨٢⦘ عائشة (تقول) (١): لما (جاء) (٢) (نعي) (٣) جعفر بن أبي طالب وزيد بن حارثة وعبد اللَّه بن رواحة جلس رسول اللَّه ﷺ (يعرف) (٤) في وجهه الحزن، فقالت عائشة: وأنا أطلع من شق الباب، فأتاه رجل فقال: يا رسول اللَّه إن نساء جعفر -فذكر (من) (٥) (بكائهن) (٦) فأمره رسول اللَّه ﷺ (أن) (٧) ينهاهن (٨).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت جعفر بن ابی طالب ، زید بن حارثہ اور عبد اللہ بن رواحہ کی موت کی خبر پہنچی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر غم کے اثرات ظاہر تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ میں ( آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو) دروازہ کی پھاڑ سے دیکھ رہی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! جعفر کی عورتیں … پھر اس آدمی نے ان عورتوں کے رونے کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی سے کہا کہ وہ انہیں (جا کر) منع کرے۔