مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما (ذكر) في الطائف باب: وہ احادیث جو غزوہ طائف کے بارے میں ذکر ہوئی ہیں
٣٩٧٣٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة قال: قال: عبد الملك قال: النبي ﷺ (وهو) (١) محاصر ثقيفا ما رأيت الملك منذ نزلت منزلي هذا، قال: فانطلقت خولة بنت حكيم (السلمية) (٢) فحدثت ذلك عمر فأتى عمر النبي ﷺ فذكر له قولها فقال: "صدقت"، فأشار عمر على النبي ﷺ بالرحيل، فارتحل النبي ﷺ (٣).حضرت عبد الملک بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب بنو ثقیف کا محاصرہ کیا ہوا تھا تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب سے میں نے اس جگہ پڑاؤ کیا ہے تب سے میں نے فرشتہ نہیں دیکھا۔ راوی کہتے ہیں : (یہ بات سن کر) حضرت خولہ بنت حکیم سلیمہ چل پڑیں اور انہوں نے یہ بات حضرت عمر کو بیان فرمائی۔ حضرت عمر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خولہ کی بات بیان کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : خولہ سچ کہتی ہیں۔ پھر حضرت عمر نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوچ کرنے کا اشارہ کیا چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوچ فرما لیا۔