مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما (ذكر) في الطائف باب: وہ احادیث جو غزوہ طائف کے بارے میں ذکر ہوئی ہیں
حدیث نمبر: 39732
٣٩٧٣٢ - حدثنا وكيع عن سعيد بن السائب قال: سمعت شيخا من بني عامر أحد بني سواءة يقال له: عبيد اللَّه بن مُعَيَّة قال: أصيب رجلان يوم الطائف، قال: ⦗٧٤⦘ فحملا إلى النبي ﷺ قال: فأخبر بهما، (فأمر) (١) بهما (أن) (٢) (يدفنا) (٣) حيث أصيبا ولقيا (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن معیہ بیان کرتے ہیں کہ طائف کے دن دو افراد زخمی ہوگئے ۔ راوی کہتے ہیں : انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے بارے میں بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں یہ حکم دیا کہ جہاں پر یہ پائے گئے اور قتل ہوئے وہیں پر ان کو دفن کیا جائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (وأمر).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [ع]: (يدفنان).