مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما (ذكر) في الطائف باب: وہ احادیث جو غزوہ طائف کے بارے میں ذکر ہوئی ہیں
حدیث نمبر: 39731
٣٩٧٣١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) قيس عن أبي حصين عن عبد اللَّه بن سنان أن النبي ﷺ حاصر أهل الطائف خمسة وعشرين يوما يدعو عليهم في دبر كل صلاة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سنان سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل طائف کا پچیس دن تک محاصرہ فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے خلاف ہر نماز کے بعد بد دعا فرمائی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ي]: (أنبأنا).