٣٩٧٠٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن عاصم عن أبي عثمان عن مجاشع بن مسعود قال: أتيت النبي ﷺ أنا وأخي قال: فقلت: يا رسول اللَّه، (بايعنا) (١) على الهجرة، (فقال) (٢): "مضت الهجرة لأهلها"، (فقلت) (٣): (علام) (٤) نبايعك يا ⦗٦٢⦘ رسول اللَّه؟ قال: "على الإسلام والجهاد"، (قال) (٥): فلقيت أخاه فسألته، فقال: صدق مجاشع (٦).حضرت مجاشع بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ میں اور میرا بھائی ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ ہم سے ہجرت پر بیعت لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ہجرت تو اہل ہجرت کے لئے ختم ہوگئی ہے۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہم آپ سے کس چیز پر بیعت کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسلام اور جہاد پر۔ راوی کہتے ہیں : پھر میں میں مجاشع کے بھائی سے ملا اور میں نے اس سے پوچھا : انہوں نے جواب دیا : مجاشع نے سچ بات بتائی ہے۔