حدیث نمبر: 39704
٣٩٧٠٤ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن عبيد اللَّه بن أبي زياد عن أم يحيى بنت يعلى عن أبيها (قال) (١): جئت بأبي يوم فتح مكة فقلت: يا رسول اللَّه هذا يبايعك على الهجرة، فقال: "لا هجرة بعد الفتح، ولكن جهاد ونية" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام یحییٰ بنت یعلیٰ اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے فرمایا : میں اپنے والد کو لے کر فتح مکہ والے دن حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا ۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہجرت پر بیعت کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے لیکن جہاد اور نیت باقی ہے۔
حواشی
(١) في [ب، ي]: (قالت).
(٢) مجهول؛ لجهالة أم يحيى، أخرجه أحمد (١٧٩٥٨)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١١٧٣)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٦٢١)، والنسائي ٧/ ١٤٥، وابن حبان (٤٨٦٤)، والحاكم ٣/ ٤٢٣، والبيهقي ٩/ ١٦، والطبراني ٢٢/ (٦٦٤)، وسيأتي ١٤/ ٥٠٤ برقم [٣٩٧٢٠].