٣٩٦٧١ - قال أنس: حتى انتزعوا رداءه عن ظهره، فابدوا عن (مثل) (١) فلقة القمر، فقال: "ردوا علي ردائي لا أبا لكم أتبخلونني فواللَّه أن لو كان لي ما لى بينهما إبلا وغنما لأعطيتكموه". فأعطى المؤلفة يومئذ: مائة، مائة من الإبل، وأعطى الناس، فقالت الأنصار عند ذلك: فدعاهم رسول اللَّه ﷺ فقال: "قلتم كذا وكذا، ألم أجدكم ضلالا فهداكم اللَّه بي"، قالوا: بلى، (قال: "ألم أجدكم عالة فإغناكم اللَّه؟ ") (٢) قالوا: بلى، قال: " (ألم) (٣) أجدكم أعداء فألف اللَّه بين قلوبكم بي"، (قالوا: بلى) (٤)، قال: "أما إنكم لو شئتم قلتم: قد جئتنا مخذولا (فنصرناك) (٥) "، قالوا: اللَّه ورسوله أمنُّ، قال: "لو شئتم قلتم: جئتنا طريدا (فأويناك) (٦) "، قالوا: اللَّه ورسوله أمنُّ، (قال) (٧): "ولو شئتم لقلتهم جئتنا عائلا فآسيناك"، قالوا: اللَّه ورسوله أمنُّ، (قال) (٨): "أفلا ترضون أن ينقلب الناس بالشاء والبعير، وتنقلبون برسول اللَّه إلي دياركم؟ " قالوا: بلى، فقال رسول اللَّه ﷺ: "الناس دثار، والأنصار شعار"، وجعل على المقاسم عباد بن (وقش) (٩) أخا بني عبد الأشهل، فجاء رجل من أسلم عاريا ليس عليه ثوب، فقال: اكسني من هذه البرود بردة، (قال: إنما هي مقاسم المسلمين، ولا يحل لي أن أعطيك منها شيئا، فقال قومه: ⦗٣٧⦘ اكسه منها بردة) (١٠)، فإن تكلم فيها أحد فهي من قسمنا (وأعطياتنا) (١١) فأعطاه بردة، فبلغ ذلك رسول اللَّه ﷺ فقال: " (من) (١٢) كنت أخشى هذا (عليه) (١٣)، ما كنت أخشاكم عليه"، فقال: يا رسول اللَّه ما (أعطيته) (١٤) إياها حتى قال قومه: إن تكلم فيها أحد فهي من قسمنا (وأعطياتنا) (١٥)، فقال: "جزاكم اللَّه خيرا، جزاكم اللَّه خيرًا" (١٦).حضرت انس فرماتے ہیں کہ یہاں تک کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چادر آپ کی پشت سے کھینچ لی اور چاند کے ٹکڑے جیسی (پشت مبارک) ظاہر ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری چادر مجھے واپس کر دو، تمہارا باپ نہ رہے ! کیا تم مجھے بخیل سمجھتے ہو ؟ بخدا ! اگر ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ اونٹوں اور بکریوں کی صورت میں میرا ہوتا تو میں تمہیں دے دیتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن مؤلفۃ القلوب کو سو سو اونٹ دیئے اور لوگوں کو بھی عطا فرمایا۔ اس پر انصار نے بات کی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بلایا اور ارشاد فرمایا : تم نے ایسا ایسا کہا ہے۔ کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تو اللہ نے میرے ذریعہ تمہیں ہدایت دی ؟ انہوں نے عرض کیا : کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا میں نے تمہیں تنگ دست نہیں پایا تو اللہ نے تمہیں غنی کردیا ؟ انہوں نے عرض کیا : کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا میں نے تمہیں ایک دوسرے کا دشمن نہیں پایا تو اللہ نے میرے ذریعہ تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی ؟ انہوں نے عرض کیا : کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر تم چاہو تو کہہ سکتے ہو : آپ ہمارے پاس بے یار و مددگار آئے تو ہم نے آپ کی مدد کی۔ انہوں نے عرض کیا : اللہ اور اس کے رسول کا احسان زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر تم چاہو تو کہہ سکتے ہو : آپ ہمارے پاس نکالے ہوئے آئے تو ہم نے آپ کو پناہ دی۔ انہوں نے عرض کیا : اللہ اور اس کے رسول کا احسان زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اور اگر تم چاہو تو کہہ سکتے ہو : آپ ہمارے پاس تنگ دست آئے تو ہم نے آپ کی غم خواری کی۔ انہوں نے عرض کیا : اللہ اور اس کے رسول کا احسان زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا تم اس پر راضی نہیں کہ لوگ بکریاں اور اونٹ لے کر لوٹیں اور تم اللہ کے رسول کو لے کر اپنے گھروں کو لوٹو ؟ انہوں نے عرض کیا : کیوں نہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : لوگ اوپر کا کپڑا ہیں اور انصار اندر کا کپڑا ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو عبد الاشہل کے حضرت عباد بن وقش کو تقسیم پر مقرر فرمایا۔ قبیلہ اسلم کا ایک آدمی برہنہ حالت میں آیا جس کے بدن پر کوئی کپڑا نہیں تھا اور کہنے لگا : مجھے ان چادروں میں سے ایک چادر پہنا دیں۔ انہوں نے کہا : یہ مسلمانوں کے حصے ہیں اور میرے لئے حلال نہیں کہ میں تمہیں ان میں سے کچھ دوں۔ اس کی قوم نے کہا : اسے ان میں سے ایک چادر پہنا دیں، اگر کسی نے اس بارے میں بات کی تو یہ ہمارے حصوں اور ہمارے عطیات میں سے ہے۔ چناچہ انہوں نے اسے ایک چادر دے دی۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس کے بارے میں مجھے اس کا اندیشہ تھا، تمہارے بارے میں مجھے اس کا اندیشہ نہیں تھا۔ انہوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! میں نے اسے یہ چادر اس وقت تک نہیں دی جب تک اس کی قوم نے یہ نہ کہا کہ اگر کسی نے اس بارے میں بات کی تو یہ ہمارے حصوں اور ہمارے عطیات میں سے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تمہیں جزائے خیر دے، اللہ تمہیں جزائے خیر دے۔