مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال: إذا صلى وهو جالس يقوم إذا ركع باب: جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے دور کوع کرنے کے لئے کھڑا ہو جائے
حدیث نمبر: 3966
٣٩٦٦ - حدثنا عبدة عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يصلي صلاة الليل قائما، فلما دخل (في) (١) السن جعل يصلي جالسا، فإذا بقيت عليه ثلاثون أو أربعون (قام) (٢) [فقرأها ثم سجد (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کی نماز کھڑے ہو کر پڑھا کرتے تھے۔ جب آپ کی عمر مبارک زیادہ ہوگئی تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھنے لگے، جب تیس یا چالیس آیات باقی رہ جاتیں تو انہیں کھڑے ہو کر پڑھتے اور پھر سجدہ کرتے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ك].
(٢) في [أ، ب]: (فقام).