٣٩٦٤٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن (جبير) (١) بن مطعم قال: قسم رسول اللَّه ﷺ سهم (ذوي) (٢) القربى من خيبر علي بني هاشم وبني المطلب، قال: فمشيت أنا وعثمان بن عفان (حتى) (٣) (دخلنا) (٤) عليه فقلنا: يا رسول اللَّه هؤلاء أخوتك من بني هاشم، لا (ينكر) (٥) فضلهم لمكانك الذي وضعك اللَّه به منهم، أرأيت (إخوتنا) (٦) من بني المطلب أعطيتهم دوننا، وإنما نحن وهم بمنزلة واحدة في النسب، فقال: "إنهم لم ⦗١٣⦘ يفارقونا في الجاهلية والإسلام" (٧).حضرت جبیر بن مطعم بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر میں سے ذوی القربیٰ کے حصے کو بنو ہاشم اور بنو عبد المطلب پر تقسیم فرمایا۔ راوی کہتے ہیں : پس میں اور حضرت عثمان بن عفان ، نکلے یہاں تک کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ ! یہ آپ بنی ہاشم کے جو بھائی ہیں۔ ان کی اس فضیلت کا انکار نہیں کیا جاسکتا جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان میں بھیج کر عطا فرمائی ہے۔ لیکن آپ ہمارے بنی عبد المطلب کے بھائیوں کو کیسا دیکھتے ہیں۔ آپ نے انہیں ہم سے تھوڑا عطا فرمایا ہے۔ حالانکہ ہم اور وہ ، نسب کے اعتبار سے ایک ہی مرتبہ کے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ انہوں نے ہمارا حالت اسلام اور جاہلیت میں کبھی ساتھ نہیں چھوڑا۔