٣٩٦٣١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) محمد بن إسحاق عن ابن أبي نجيح عن مجاهد عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ قال يوم الحديبية: "يرحم اللَّه المحلقين"، قالوا: يا رسول اللَّه، والمقصرين؟ قال: " (يرحم) (٢) اللَّه المحلقين" -ثلاثًا- قالوا: والمقصرين يا رسول اللَّه؟ قال: "والمقصرين"، قالوا: (يا رسول اللَّه) (٣) ما بال المحلقين ظاهرت لهم الترحم؟ قال: "إنهم لم يشكوا" (٤).حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیبیہ کے دن ارشاد فرمایا : اللہ پاک سر منڈانے والوں پر رحم فرمائے۔ صحابہ نے سوال کیا : یا رسول اللہ ! بال کتروانے والوں پر ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دوبارہ) ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ سر منڈانے والوں پر رحم فرمائے… یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی… صحابہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! قصر کروانے والوں پر ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قصر کروانے والوں پر (بھی رحم فرما) ۔ صحابہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! سر منڈانے (حلق) والوں کی کیا وجہ تھی کہ آپ نے ان پر رحم کی دعا زیادہ (تین بار) فرمائی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : انہوں نے کسی درجہ میں بھی شک نہیں کیا۔