حدیث نمبر: 39628
٣٩٦٢٨ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: (أخبرنا) (١) موسى بن عبيدة قال: أخبرني أبو مرة مولى أم هانئ عن ابن عمر قال: لما كان الهدي دون الجبال التي تطلع على وادي الثنية عرض له المشركون، فردوا وجوه بدنه، فنحر رسول اللَّه ﷺ حيث حبسوه، وهي الحديبية، (وحلق) (٢) وائتسى به ناس فحلقوا، وتربص آخرون، قالوا: لعلنا نطوف بالبيت، فقال رسول اللَّه ﷺ: "رحم اللَّه المحلقين"، قيل: والمقصرين قال: "رحم اللَّه المحلقين" -ثلاثًا- (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب ہدی کے جانور (ابھی) ان پہاڑوں سے پیچھے تھے جن پہاڑوں پر ثنیۃ وادی دکھائی دیتی ہے ۔ تو مشرکین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آئے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہدی کے جانوروں کے رُخ پھیر دیئے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اسی مقام پر نحر کیا جہاں پر مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو روکا تھا۔ اور یہ مقام حدیبیہ تھا۔ اور (پھر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حلق فرمایا اور لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلق کروایا ۔ اور کچھ دیگر لوگ انتظار میں رہے۔ اور انہوں نے کہا۔ ہوسکتا ہے کہ ہم بیت اللہ کا طواف کرلیں۔ (اس پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ حلق کروانے والوں پر رحم فرمائے۔ ( آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) کہا گیا۔ اور قصر کروانے والے … ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (پھر) ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ حلق کروانے والوں پر رحم فرمائے۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا)، وفي [ع]: (أخبرني).
(٢) في [أ]: (وخلق).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39628
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال موسى بن عبيدة، وأخرجه ابن جرير في التفسير ٢/ ٢٢١، و ٢٦/ ٩٧، وأصل الخبر أخرجه البخاري (١٦٤٠)، ومسلم (٢٦٣٨)، بذكر تفضيل المحلقين.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39628، ترقيم محمد عوامة 38013)