حدیث نمبر: 39591
٣٩٥٩١ - حدثنا (هشيم) (١) قال: (أخبرنا) (٢) أبو الزبير (٣) عن نافع بن جبير عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه أن المشركين شغلوا النبي ﷺ (٤) يوم الخندق، عن أربع ⦗٥٠٦⦘ صلوات حتى ذهب من الليل ما شاء اللَّه فأمر بلالا، فأذن وأقام (فصلى) (٥) (الظهر) (٦)، ثم أقام فصلى العصر، ثم أقام فصلى المغرب، ثم أقام فصلى العشاء (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ مشرکین نے خندق والے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چار نماز سے مشغول رکھا یہاں تک کہ رات کا جتنا حصہ اللہ نے چاہا گزر گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا ۔ انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی پھر حضرت بلال نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی پھر حضرت بلال نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کی نماز پڑھی پھر حضرت بلال نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی۔

حواشی
(١) في [س]: (مقسم).
(٢) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (عن جابر)، وفي [ق]: (جرير)، وتقدم الخبر بدونها في ٢/ ٧٠ برقم [٤٨٥٧]، وفي ١٤/ ٢٧٢ برقم [٣٩٢٥٩].
(٤) سقط من: [ع].
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) سقط من: [ع].
(٧) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه، أخرجه أحمد (٣٥٥٥)، والترمذي (١٧٩)، والنسائي ٢/ ١٧، وبنحوه أخرجه مسلم (٦٢٨).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39591
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39591، ترقيم محمد عوامة 37976)