مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يعيد (الصلاة والوضوء) باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں بننے والا وضو بھی دوبارہ کرے گا اور نماز بھی دوبارہ پڑھے گا
حدیث نمبر: 3959
٣٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) شريك عن أبي هاشم عن أبي العالية قال: كان رسول اللَّه ﷺ يصلي بأصحابه، فجاء رجل ضرير البصر فوقع في بئر في المسجد، فضحك بعض أصحابه، فلما انصرف أمر من ضحك أن يعيد الوضوء والصلاة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کو نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک نابینا آدمی آیا اور مسجد کے کنویں میں گرگیا۔ اس پر کچھ لوگ ہنسنے لگے ، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے انہیں حکم دیا کہ وضو بھی دوبارہ کریں اور نماز بھی دوبارہ پڑھیں۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (نا).