٣٩٥٨٢ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن البراء قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ يوم الخندق ينقل التراب حتى (وارى) (١) الترابُ شعرَ صدره، وهو يرتجز برجز عبد اللَّه بن رواحة يقول: (لا هم) (٢) (لولا) (٣) أنت ما اهتدينا … ولا تصدقنا ولا صلينا فأنزلن سكينة علينا … وثبت الأقدام إن لاقينا إن (الأولى) (٤) قد بغوا علينا … وإن أرادوا فتنة أبينا (٥)حضرت براء سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خندق والے دن مٹی ڈھوتے ہوئے دیکھا ۔ یہاں تک کہ مٹی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ مبارک کے بالوں کو چھپا دیا تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبد اللہ بن رواحہ کے رجز کو پڑھ رہے تھے اور فرما رہے تھے : ” اے اللہ ! اگر تو نہ ہوتا تو ہم راہ راست پر نہ آتے، اور نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ نماز پڑھتے۔ “ ” پس تو ہم پر سکینہ کو نازل فرما، اور قدموں کو ثابت رکھ اگر ہماری ملاقات (دشمن سے) ہو۔ “ ” بلا شبہ ان لوگوں نے ہم پر سرکشی کی ہے، اور اگر وہ فتنہ چاہیں گے تو اہم انکار کریں گے۔ “