مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يعيد الصلاة من الضحك باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہنسنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے
حدیث نمبر: 3958
٣٩٥٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن مجالد عن الشعبي في الرجل يضحك في الصلاة قال: يكبر ويعيد الصلاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی ا س شخص کے بارے میں جو نماز میں ہنسے فرماتے ہیں کہ وہ تکبیر کہے اور دوبارہ نماز پڑھے۔