مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها باب: یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
٣٩٥١٦ - حدثنا شبابة قال: حدثنا ليث بن سعد عن ابن شهاب عن عبد الرحمن ابن كعب بن مالك أن جابر بن عبد اللَّه أخبره أن النبي ﵊ كان يجمع بين الرجلين من قتلى أحد في الثوب الواحد، ثم يقول: "أيهم أكثر أخذا للقرآن"، فإذا أشير له إلى أحدهما قدمه في اللحد، وقال: "أنا شهيد على هؤلاء يوم القيامة"، وأمر بدفنهم بدمائهم، (ولم يصل عليهم) (١) ولم يغسلوا (٢).حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُحد کے مقتولین میں سے دو دو آدمیوں کو ایک کپڑے میں اکھٹا کرتے تھے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوچھتے۔ ان میں سے قرآن مجید کو زیادہ جاننے والا کون ہے ؟ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان میں سے ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو قبر میں پہلے اتارتے اور فرماتے ۔ میں ان لوگوں پر قیامت کے دن گواہ ہوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقتولین کو ان کے خون سمیت دفن کرنے کا حکم دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر جنازہ بھی نہیں پڑھایا اور انہیں غسل بھی نہیں دیا گیا۔