حدیث نمبر: 39515
٣٩٥١٥ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن أسامة بن زيد قال: حدثنا الزهري عن أنس بن مالك أن رسول اللَّه ﷺ مر بحمزة يوم أحد وقد مثل به، فوقف عليه ⦗٤٦٧⦘ فقال: "لو (لا) (٢) أني أخشى أن تجد صفية في نفسها لتركته حتى تأكله (العافية) (٣)، فيحشر من بطونها"، ثم دعا بنمرة، فكانت إذا مدت على رأسه بدت رجلاه، وإذا مدت على رجليه بدا رأسه، فقال رسول اللَّه ﷺ: "مدوها على رأسه، واجعلوا على رجليه الحرمل"، وقلت الثياب، وكثرت القتلى، فكان الرجل والرجلان (والثلاثة) (٤) يكفنون في الثوب، وكان (النبي) (٥) ﷺ يسأل: "أيهم أكثر قرآنا" فيقدمه (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت حمزہ کے پاس سے گزرے۔ درآنحالیکہ انھیں مثلہ کیا گیا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس کھڑے ہوگئے اور فرمایا۔ اگر مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ حضرت صفیہ اپنے دل میں یہ بات رکھ لیں گی تو میں حمزہ کو (یونہی) چھوڑ دیتا تاکہ اس کو چرند پرند اور مویشی کھا جائیں پھر یہ قیامت کو ان کے پیٹ سے اکٹھے ہو کر زندہ ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سفید و سیاہ دھاریوں والا کمبل منگوایا۔ وہ کمبل جب حمزہ کے سر مبارک پر ڈالا جاتا تو آپ کے پاؤں کھل جاتے اور جب اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں کی طرف کھینچا جاتا تو آپ کا سر کھل جاتا۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ یہ کمبل ان کے سر کی طرف کھینچ لو اور ان کے پاؤں پر اسپند بوٹی ڈال دو ۔ کپڑے کم پڑگئے اور مقتولین زیادہ ہوگئے۔ پس ایک ، دو اور تین آدمیوں کو ایک کپڑے میں کفن دیا گیا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوچھتے تھے۔ ان میں زیادہ قرآن والا (حافظ) کون ہے ؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو مقدم فرماتے ۔

حواشی
(١) في [أ، ب، س]: (الخباب).
(٢) سقط من: [أ].
(٣) في [ب، ق]: (العاديه).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) سقط من: [ق، هـ].
(٦) معلول؛ غلط فيه أسامة، صوابه أنه من حديث جابر، انظر: علل الترمذي ١/ ١٤٦، وحديث أنس، وأخرجه أحمد (١٢٣٠٠)، وأبو داود (٣١٣٦)، والترمذي (١٠١٦)، والحاكم ١/ ٣٦٥، وابن سعد ٣/ ١٤، والشافعي ١/ ٢٠٤، والطحاوي ١/ ٥٠٢، والدارقطني ٤/ ١١٦، وعبد بن حميد (١١٦٤)، وأبو يعلى (٣٥٦٨)، وأبو نعيم في الحلية ٩/ ٢٢٦، والطبراني (٢٩٣٨)، والبيهقي ٤/ ١٠.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39515
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39515، ترقيم محمد عوامة 37907)