مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها باب: یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
٣٩٥١٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾ [آل عمران: ١٦٩]، قال: لما أصيب حمزة بن عبد المطلب ومصعب بن عمير يوم أحد قالوا: ليت إخواننا يعلمون ما أصابنا من الخير كي يزدادوا رغبة فقال اللَّه: أنا أبلغ عنكم فنزلت: ﴿تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا﴾ إلى قوله: ﴿الْمُؤْمِنِينَ﴾ (١) (٢) [آل عمران: ٧١].حضرت سعید بن جبیر، { وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتًا ، بَلْ أَحْیَائٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُونَ } کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں۔ جب احد کے دن حضرت حمزہ بن عبد المطلب اور مصعب بن عمیر شہید ہوگئے تو انہوں نے کہا۔ ہم جس خیر کو پاچکے ہیں۔ کاش ! اس کی خبر ہمارے بھائیوں کو ہوجائے تاکہ وہ مزید رغبت کریں۔ تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا۔ میں یہ بات تمہاری طرف سے (ان کو) پہنچا دوں گا۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی۔ { وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتًا } سے لے کر { الْمُؤْمِنِینَ } تک ۔