مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
في غزوات النبي ﷺ كم غزا باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کے بارے میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوے لڑے
حدیث نمبر: 39410
٣٩٤١٠ - [حدثنا يحيى بن آدم قال: (حدثنا) (١) (زهير) (٢) عن أبي إسحاق عن زيد بن أرقم سمعه منه أن رسول اللَّه ﷺ غزا تسع عشرة (٣)، قال أبو إسحاق: فسألت زيد بن أرقم كم غزوت مع رسول اللَّه ﷺ؟ قال: سبع عشرة (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انیس غزوات کئے۔ ابو اسحاق کہتے ہیں میں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ کتنے غزوات میں شرکت کی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا۔ سترہ غزوات میں۔
حواشی
(١) سقط من: [ي].
(٢) في [س، هـ، ي]: (وهيب).
(٣) سقط ما بين المعكوفين في: [س].