مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يصلي وقد (أصاب) (خفه) قطرة من بول باب: اگر کسی آدمی کے موزے پر پیشاب کا ایک قطرہ لگ جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 3941
٣٩٤١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا صلى الرجل فوجد بعد ما صلى في ثوبه أو جلده عذرة أو بولا غسله وأعاد الصلاة، (و) (١) إذا وجد في جلده منيا أو دما غسله ولم يعد الصلاة.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص نماز پڑھنے کے بعد اپنے کپڑوں پر یا اپنے جسم پر پاخانے یا پیشاب کانشان دیکھے تو اسے دھو لے اور دوبارہ نماز پڑھے۔ اور اگر اپنے جسم پر منی یا خون کا نشان دیکھے تو اسے دھو لے لیکن نماز دھرانے کی ضرورت نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].