مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما جاء في الحبشة وأمر النجاشي وقصة إسلامه باب: حبشہ اور نجاشی کے معاملہ سے متعلق اور اس کے اسلام لانے کا قصہ
حدیث نمبر: 39405
٣٩٤٠٥ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن الشعبي قال: أتى رسول اللَّه ﷺ حين افتتح خيبر فقيل له: (١) قدم جعفر من عند النجاشي، قال: "ما أدري بأيهما أنا أفرح بقدوم جعفر أو بفتح خيبر"، ثم تلقاه ⦗٤٢٢⦘ فالتزمه وقبّل ما بين عينيه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جب خیبر فتح ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ خبر دی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا کہ حضرت جعفر ، نجاشی کے پاس سے واپس آگئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ مجھے معلوم نہیں ہو رہا کہ میں ان دونوں باتوں میں سے کس پر (زیادہ) خوش ہوں۔ حضرت جعفر کے آنے پر یا خیبر کے فتح ہونے پر۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے ملے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اپنے ساتھ چمٹا لیا اور ان کی آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، س]: زيادة (قد).