مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما ذكر في كتب النبي ﷺ وبعوثه باب: وہ احادیث جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قاصدوں کا ذکر ہے
٣٩٣٩٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن أبي ظبيان عن أسامة قال: بعثنا رسول اللَّه ﷺ في سرية فصبحنا (الحرقات) (١) من جهينة، فأدركت رجلا فقال: لا إله إلا اللَّه، فطعنته فوقع في نفسي من ذلك، فذكرته للنبي ﷺ فقال النبي ﷺ: "قال: لا إله إلا اللَّه وقتلته"، قال: قلت: يا رسول اللَّه، إنما قالها فرقا من السلاح؟ قال: "هلا شققت عن قلبه حتى تعلم أقالها فرقا من السلاح أم لا"، فما زال يكررها حتى تمنيت أني أسلمت يومئذ (٢).حضرت اسامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک سریہ میں روانہ فرمایا : ہم نے جہینہ قبیلہ میں سے ایک آدمی کو پالیا تو اس نے لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کہا۔ میں نے اس کو نیزہ مار دیا۔ پھر یہ بات میرے دل میں ٹھہر گئی تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس نے لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کہا اور تم نے پھر بھی اس کو قتل کردیا ؟ راوی کہتے ہیں ۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! اس نے تو اسلحہ سے ڈر کر یہ کلمہ کہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تو نے اس کا دل کیوں نہ چیرا تاکہ تجھے معلوم ہوجاتا کہ اس نے یہ کلمہ اسلحہ کے ڈر سے کہا ہے کہ نہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات اتنی مرتبہ دوہرائی کہ میرے دل میں یہ آرزو ہوئی کہ (کاش) میں آج ہی اسلام لایا ہوتا۔