مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
إسلام عبد الله بن مسعود ﵁ باب: سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
٣٩٣٦٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (عبد الرحمن) (١) بن عتبة عن القاسم بن عبد الرحمن قال: كان أول من أفشى القرآن بمكة من في رسول اللَّه ﷺ عبد اللَّه بن مسعود، وأول من بنى مسجدا يصلى فيه عمار بن (ياسر) (٢)، وأول من أذن بلال، وأول من رمى بسهم في سبيل اللَّه (سعد) (٣) بن مالك، وأول من قتل من المسلمين مهجع، وأول من عدا به فرسه في سبيل اللَّه المقداد، وأول حي أدى الصدقة من قبل أنفسهم بنو عذرة، وأول حي (ألفوا) (٤) مع رسول اللَّه ﷺ (جهينة) (٥) (٦).حضرت قاسم بن عبد الرحمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے سب سے پہلے جس نے مکہ میں قرآن پھیلایا وہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے مسجد بنائی جس میں نماز پڑھی گئی وہ عمار بن یاسر تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے اذان دی وہ حضرت بلال تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے راہ خدا میں تیر پھینکا وہ سعد بن مالک تھے۔ اور سب سے پہلے مسلمانوں میں سے جس کو قتل کیا گیا وہ حضرت مہجع تھے۔ اور سب سے پہلے جس شخص نے راہ خدا میں اپنا گھوڑا دوڑایا ہے وہ حضرت مقداد تھے۔ اور سب سے پہلے جس قبیلہ نے اپنی جانوں کی طرف سے صدقہ دیا وہ بنو عذرہ تھا۔ اور سب سے پہلے جو قبیلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مؤلَّف (ساتھ ملا) ہوا وہ جہینہ تھا۔