٣٩٣٥٣ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: حدثنا زائدة عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه قال: أول من أظهر إسلامه سبعة: رسول اللَّه ﷺ وأبو بكر وعمار وأمه سمية وصهيب وبلال والمقداد، فأما رسول اللَّه ﷺ فمنعه اللَّه بعمه أبي طالب وأما أبو بكر فمنعه اللَّه بقومه، وأما سائرهم فأخذهم المشركون فألبسوهم أدراع الحديد وصهروهم في الشمس، فما منهم أحد إلا وأتاهم على ما أرادوا إلا (بلال) (١)، فإنه هانت عليه نفسه في اللَّه، وهان على قومه، فأعطوه الولدان فجعلوا يطوفون به في شعاب مكة وهو يقول: أحد أحد (٢).حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ سب سے پہلے جنہوں نے اپنے اسلام کو ظاہر کیا وہ سات افراد تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابوبکر ، حضرت عمار ، ان کی والدہ حضرت سُمیّہ ، حضرت بلال ، حضرت صہیب حضرت مقداد ، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ان کے چچا ابو طالب کے ذریعہ (مشرکین سے) بچایا اور حضرت ابوبکر کو اللہ تعالیٰ نے ان کی قوم کے ذریعہ سے (مشرکین سے) بچایا۔ اور جو باقی حضرات تھے انہیں مشرکین نے پکڑ لیا اور انہیں مشرکین نے لوہے کی قمیضیں پہنا دیں اور انہیں سورج میں جلنے کے لئے چھوڑ دیا۔ پھر ان میں سے سوائے حضرت بلال کے کوئی نہیں تھا مگر یہ کہ اس نے مشرکین کے ارادہ کی موافقت کرلی۔ حضرت بلال نے اپنی جان کو اللہ کے لئے بےوقعت سمجھ لیا۔ اور یہ اپنی قوم پر بھی بےوقعت تھے۔ پس مشرکین نے حضرت بلال کو بچوں کے سپرد کردیا اور انہوں نے آپ کو گھاٹیوں میں پھرانا شروع کیا اور حضرت بلال کہتے جا رہے تھے۔ احدٌ احدٌ۔