٣٩٣٤٤ - حدثنا شيخ لنا قال: أخبرنا مجالد عن عامر قال: سألت -أو سئل- ابن عباس أي الناس كان أول إسلاما؟ فقال: أما سمعت قول حسان بن ثابت: إذا تذكرت شجوا من أخي ثقة … فاذكر أخاك أبا بكر بما فعلا خير البرية أتقاها وأعدلها … (إلا) (١) النبي وأوفاها بما حملا والثاني التالي المحمود مشهده … وأول الناس منهم صدق الرسلا (٢)حضرت عامر روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا : یا فرمایا : ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا : کہ لوگوں میں سے سب سے پہلے اسلام کون لایا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا ۔ کیا تم نے حسان بن ثابت کا قول نہیں سُنا۔ : ” جب تجھے اپنے معتمد بھائی سے پہنچا ہو اغم یاد آئے ۔ تو تُو اپنے بھائی ابوبکر کے کئے ہوئے کو یاد کرنا ۔ جو کہ مخلوق میں سے بہترین ، سب سے بڑا متقی اور عادل ہے ۔ سوائے نبی کے، اور اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے والا ہے۔ اور دوسرا (صاحب ایمان) پیروکار ہے، اور اس کی گواہی پسندیدہ ہے ۔ اور لوگوں مں ر سے سب سے پہلے رسول کی تصدیق کرنے والا ہے۔ “