مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
حديث المعراج حين أسري بالنبي ﷺ باب: معراج کی احادیث، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسراء کروایا گیا
حدیث نمبر: 39335
٣٩٣٣٥ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: (أخبرنا) (١) سليمان التيمي وثابت البناني عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ أتيت على موسى ليلة أسري بي عند الكثيب الأحمر، وهو قائم يصلي في قبره (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس رات مجھے سیر کروائی گئی ۔ اس رات میں سُرخ ٹیلے کے پاس حضرت موسیٰ پر سے گزرا تو وہ اپنی قبر مبارک میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (أنبأنا).