❮
❯
حدیث نمبر: 39333
٣٩٣٣٣ - قال: وقال حذيفة: ولم يصل في بيت المقدس، قال زر: (فقلت) (١): بل قد صلى، قال حذيفة: ما اسمك يا أصلع؟ فإني أعرف وجهك ولا أدري ما اسمك؟ قال: (قلت) (٢): زر بن حبيش، قال: فقال: وما يدريك وهل تجده صلى؟ قال: (قلت) (٣): يقول اللَّه (٤): ﴿سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى (الَّذِي) (٥) بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ﴾، قال: وهل تجده صلى؟ إنه لو صلى فيه صلينا (فيه) (٦) كما نصلي ⦗٣٧٦⦘ في المسجد الحرام، وقيل لحذيفة: وربط الدابة (بالحلقة) (٧) التي تربط بها (الأنبياء؟) (٨) فقال حذيفة: أو كان يخاف أن تذهب وقد أتاه اللَّه بها (٩).
مولانا محمد اویس سرور

راوی کہتے ہیں : حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت المقدس میں نماز ادا نہیں کی۔ حضرت زر کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا۔ کیوں نہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی ہے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے گنجے ! تیرا نام کیا ہے ؟ میں تیری شکل سے واقف ہوں لیکن تیرے نام سے واقف نہیں ہوں ؟ حضرت زر کہتے ہیں ۔ میں نے جواباً کہا : زر بن حبیش۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تمہیں کیسے معلوم ہے اور کیا تم نے یہ پایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی ؟ حضرت زر کہتے ہیں : میں نے کہا : ارشاد خداوندی ہے۔ { سُبْحَانَ الَّذِی أَسْرَی بِعَبْدِہِ لَیْلاً مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إلَی الْمَسْجِدِ الأَقْصَی الَّذِی بَارَکْنَا حَوْلَہُ لِنُرِیَہُ مِنْ آیَاتِنَا ، إِنَّہُ ہُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ } حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا تم نے یہ پایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی ؟ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت المقدس میں نماز پڑھتے تو ہم (بھی) وہاں نماز پڑھتے جیسا کہ ہم مسجد حرام میں نماز پڑھتے ہیں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جانور کو اس کڑے کے ساتھ باندھا جس کے ساتھ انبیاء باندھا کرتے تھے ؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کا خوف تھا کہ وہ چلا جائے گا حالانکہ اس کو تو اللہ تعالیٰ لائے تھے ؟

حواشی
(١) في [أ، ب]: (قلت).
(٢) هكذا في [هـ]، وسقط في بقية النسخ.
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: زيادة (تعالى).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [أ، ب]: (معه).
(٧) في [أ، ب]: (الحلقة).
(٨) في [جـ]: زيادة ﵈.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39333
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف عاصم في زر، أخرجه أحمد ٥/ ٣٩٢ (٢٣٣٤٣)، وعبد الرزاق في التفسير ٢/ ٣٧٢، والحميدي (٤٤٨)، والطيالسي (٤١١)، وابن جرير في التفسير ١٥/ ١٦، والبزار (٢٩١٥)، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ٣٦٤.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39333، ترقيم محمد عوامة ---)