مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما جاء في النبي ﷺ ابن كم حين أنزل عليه باب: ان روایتوں کا بیان جن میں یہ ذکر ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا نزول ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کیا تھی؟
حدیث نمبر: 39311
٣٩٣١١ - حدثنا خالد بن مخلد قال: (حدثنا) (١) سليمان بن بلال قال: حدثني ربيعة (بن) (٢) أبي عبد الرحمن قال: سمعت أنس بن مالك يقول: بعث النبي ﷺ ⦗٣٥٦⦘ على رأس أربعين فأقام بمكة عشرا، وبالمدينة عشرا، وتوفي على رأس ستين سنة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چالیس سال کی عمر میں مبعوث کیا گیا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس سال مکہ میں اور دس سال مدینہ میں مقیم رہے اور ساٹھ سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات پائی۔
حواشی
(١) في [ي]: (ابن).
(٢) سقط من: [ب].