مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما ذكر في أبي يكسوم وأمر الفيل باب: ابو یکسوم اور ہاتھیوں کے بارے ذکر کی گئی روایات
حدیث نمبر: 39297
٣٩٢٩٧ - حدثنا الحسن بن موسى عن شيبان عن يحيى قال: أخبرني أبو سلمة أن أبا هريرة أخبره أن رسول اللَّه ﷺ ركب (راحلته) (١) فخطب فقال: "إن اللَّه حبس عن مكة الفيل، وسلط عليهم رسوله والمؤمنين" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر سوار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مکہ کو ہاتھیوں (والوں) سے روکے (محفوظ) رکھا اور اس مکہ پر اپنے رسول کو اور اہل ایمان کو تسلط عطا فرمایا۔
حواشی
(١) في [س]: (راحله).